بدھ, فروری 18, 2026
اشتہار

مذاکرات کا کیا فائدہ جب پابندیاں ہی لگانی ہیں، ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کا کہنا ہے کہ اگر ایران پر پابندیاں ہی عائد کرنی ہیں تو مذاکرات کرنے کا کیا فائدہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے نیویارک اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سالانہ اجلاس کے پس منظر میں سوئٹزرلینڈ کی ہم منصب کیرین کیلرسٹر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بامقصد مذاکرات کے حامی ہیں اور ایٹمی معاملے پر مزاکرات کے عمل کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے کہا تھا کہ ایران میں سائنسدانوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے سفارتکاری سے غداری ہے، اقوام متحدہ کو بین الاقوامی قانون پر اعتماد بحال کرنا چاہیے۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ ایران جارحین کے سامنے ”گھٹنے نہیں ٹیکے گا”، اپنے اتحاد کے ساتھ مضبوط ہوکر اٹھے گا۔

انھوں نے کہا کہ غزہ میں نسل کشی اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی جاری ہے، ایران پر اسرائیلی، امریکی حملے سفارتی، بین الاقوامی قانون کیساتھ عظیم دھوکا ہے۔

ایران کے پاس چند گھنٹے رہ گئے ہیں، فرانس کا انتباہ

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے کبھی ایٹم بم یا ایٹمی ہتھیار رکھنے کی کوشش نہیں کی، عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے باوجود اسرائیل کے پاس جوہری ہتھیار موجود ہیں۔

مسعود پیزشکیان نے یورپی پابندی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ٹرائیکا نے امریکی دباؤ کے تحت پابندیوں کو دوبارہ فعال کردیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں