جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ایران میں حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین کی انٹری

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران میں جنگ بندی ختم ہونے کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی حکومت کے حق میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ خرم آباد شہر کے مغربی علاقے میں ایرانی حکومت اور افواج کے حق میں بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ڈیل نہ ہونے کی صورت میں ایران کو نئی دھمکی سامنے آنے کے بعد ایران میں مظاہروں کے دوران اسلحہ بردار خواتین نے بھی انٹری دیدی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اصفحان میں کیے گئے مظاہرے میں ایسی برقعہ پوش خواتین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جن کے پاس اسلحہ موجود تھا۔

دوسری جانب ایران کے پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے مؤقف مزید سخت کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ مذاکرات کو ”سرنڈر کی میز بنانے یا نئی جنگی مہم جوئی کو جواز دینے“ کی کوشش کر رہے ہیں۔

ایران پاکستان میں مذاکرات کرنے آ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے ایک بار پھر دھمکی دی کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر بھرپور فوجی طاقت سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود ممکنہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے پاکستان کا سفر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

سی این بی سی کے مطابق ایک غیر مستحکم جنگ بندی اپنی مدت کے اختتام کے قریب پہنچ رہی ہے، ایسے میں امریکا اور ایران کے درمیان لفظی جنگ میں شدت آ گئی ہے، اور دونوں فریق امن معاہدے کی دوسری کوشش سے پہلے اپنے مؤقف سخت کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں