جمعرات, جون 18, 2026
اشتہار

ایران امریکا کشیدگی، سربراہ ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کا اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران اب بھی حالتِ جنگ میں ہے اور وہ خطرات کو سنجیدگی سے لے رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کا جاری کئے گئے بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں دفاعی مقاصد کے لیے ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے اور ہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بھرپور صلاحیتیں رکھتے ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں مشرقِ وسطیٰ میں اپنی افواج کو مضبوط کیا ہے، خاص طور پر ٹرمپ نے ایران پر فوجی حملے کی دھمکی کے بعد طیارہ بردار بحری جہاز ”یو ایس ایس ابراہام لنکن“ کی قیادت میں بحری بیڑوں کو تعینات کیا ہے۔

دوسری جانب سی این این کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ وہ پُر امید ہیں کہ امریکا سے جوہری معاہدہ ہو جائے گا، امریکا سے مصالحت کار دوستوں کے ذریعے بات چیت جاری ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ ایک ”منصفانہ اور متوازن“ معاہدے تک پہنچنے کے لیے تیار ہے، دونوں ممالک ایک نازک مرحلے سے گزر رہے ہیں جو ان کے تعلقات کی مستقبل کی سمت متعین کر سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایک منصفانہ اور متوازن معاہدہ، جس کا مقصد ایٹمی ہتھیاروں کی عدم موجودگی کو یقینی بنانا ہے، مختصر مدت میں حاصل کیا جا سکتا ہے اور اس میں دونوں فریقوں کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ نے کھلبلی مچا دی، خلیجی اتحادیوں نے ٹرمپ کو ممکنہ تباہی سے خبردار کر دیا

ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایک متبادل منظر نامہ بھی مسترد نہیں کیا جا سکتا، جو غلط اندازے یا جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہو سکتا ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ ایران اس منظر نامے کے لیے بھی اتنا ہی تیار ہے جتنا کہ سفارتی حل کے لیے ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں