تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ایرانی حکام نے 200 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کردیا

چاغی: غیرقانونی طریقے سے ایران جانیوالے سینکڑوں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق ایرانی فورسز نے چاغی کے قریب سرحد پر دو سو پچیس پاکستانی شہریوں کو لیویز حکام کے حوالے کیا، یہ تمام افراد بغیر دستاویزات کے پاکستانی مند،بلو کے راستے ایران میں داخل ہوئے تھے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فورسز کی جانب سے حوالے کئے گئے تمام افراد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق ملک کے مختلف علاقوں سے ہے، لیویز حکام نے تمام پاکستانیوں کو ایف آئی اے کےحوالے کردیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد سے ہر سال سیکڑوں افراد اُن کی سرزمین میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے جاتے ہیں ایسے تمام افراد کو دوبارہ پاکستانی حکام کے حوالے کردیا جاتا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایران ہر سال 20 سے 26 ہزار پاکستانیوں کو ہمارے حوالے کرتا ہے، یہ افراد ایران کےذریعے یورپ، ترکی اور دیگر ممالک کا سفر کرنے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد 900 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے، دونوں ممالک کے مابین 2014 مین یہ معاہدہ ہوچکا ہے کہ غیر قانونی طور پر ممالک میں داخل ہونے والے افراد کو گرفتار کر کے اداروں کے حوالے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سے ہزاروں افراد بہتر مستقبل کی تلاش میں غیر قانونی طریقے سے براستہ ایران یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس دوران کئی افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں اور بیشتر کو مختلف ممالک کی فورسز گرفتار بھی کرلیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -