The news is by your side.

کراچی ایئرپورٹ سے ایرانی شہری گرفتار

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جعلی دستاویز پر شارجہ جانے والے ایرانی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عمر بلوچ نامی مسافر متحدہ عرب امارات کے ویزے پر جا رہا تھا کہ امیگریشن افسر نے دستاویز کی جانچ پڑتال کی تو مسافر شناختی کارڈ اور فیملی ٹری سے نہ واقف نکلا۔

تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر ایرانی شہری ہے جس کا اصل نام ماہرسلطانی ہے۔ تفتیش کےدوران مسافرکےموبائل فون سےایرانی کارڈکی تصاویربھی مل گئی۔

مسافر کو ایف آئی اے اینٹی ہیومین اینڈ ٹریفکنگ سیل کےحوالےکر دیا گیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں