پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

کرنسی اسمگلنگ کا انوکھا طریقہ! کھجور کے ڈبوں سے پونے 2 ارب کی ایرانی کرنسی برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : جعفر ایکسپریس کے ذریعے کھجور کے ڈبوں سے پونے 2 ارب کی ایرانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ٹرین کے ذریعے ایرانی کرنسی کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

کارروائی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے پونے دو ارب روپے مالیت کی ایرانی کرنسی برآمد کر لی گئی۔

حکام کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر اسنیپ چیکنگ کی گئی، جہاں جعفر ایکسپریس کے ذریعے لاہور جانے والے ایک مشتبہ مسافر کو روکا گیا۔ تلاشی لینے پر ملزم کے سامان سے بھاری مقدار میں ایرانی ریال برآمد ہوئے۔

اسمگلر نے قانونی گرفت سے بچنے کے لیے ایرانی کرنسی کے نوٹوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ کھجور کے ڈبوں میں چھپا رکھا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ کرنسی کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً پونے دو ارب روپے بنتی ہے۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے تاکہ اس اسمگلنگ نیٹ ورک کے دیگر کارندوں کا سراغ لگایا جا سکے، ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ کرنسی کوئٹہ سے لاہور اسمگل کی جا رہی تھی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں