تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی صدر نے امریکی حکومت کو دہشت گرد حکومت میں تبدیل کردیا ہے،ایرانی وزیردفاع

تہران : ایرانی وزیردفاع بریگیڈئیرجنرل عامرحاتمی کا کہنا ہے کہ امریکی صدرنے امریکی حکومت کو دہشت گرد حکومت میں تبدیل کردیا ہے، امریکا نے جو کچھ کیا وہ جرم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیردفاع بریگیڈئیرجنرل عامرحاتمی نے اپنے بیان میں کہا امریکا نے جوکچھ کیا وہ جرم ہے، امریکی صدرنے امریکی حکومت کو دہشت گرد حکومت میں تبدیل کردیا ہے۔

ایرانی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ نے ایرانی جنرل کیخلاف دہشت گرد کارروائی کا حکم دیا، جنرل سلیمانی عراق میں مہمان تھے، امریکا نے میزبان اورمہمان دونوں کو نشانہ بنایا۔

بریگیڈئیرجنرل عامرحاتمی نے مزید کہا دوسرے ممالک کو امریکا کی دہشت گرد کارروائی کی مذمت کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں : امریکی فوج پر فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی تصاویر وائرل

یاد رہے جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کرتے ہوئے عراق میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کئے ، واشنگٹن نے حملوں کی تصدیق کی۔

ایرانی پاسداران انقلاب نے جاری بیان میں کہا تھا کہ انھوں نے درجنوں میزائلوں سے امریکی اڈے کو نشانہ بنایا، اڈوں پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے گئے۔

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا عراق میں حملےمیں80ہلاکتیں ہوئیں، امریکا اپنی فوجی طاقت کےغرورمیں اب تک غلطیاں کرتا آیا ہے، ایران کے حملے سے متعلق اعدادوشمارفوجی حکام بتائیں گے۔

مزید پڑھیں : ایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، فوجی اڈوں پر دو بڑے حملوں میں 80 ہلاک

جوادظریف کا کہنا تھا کہجنرل سلیمانی پرحملہ جس امریکی فوجی اڈے سےہوااسےنشانہ بنایا ، ایران کا حملہ عالمی قوانین کے مطابق تھا، ایران کا حملہ اپنے دفاع میں تھا۔

برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے میزائل حملوں کے بعد کسی امریکی کارروائی کی صورت میں دبئی اوراسرائیل کونشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

واضح رہے بغداد ائیرپورٹ پر امریکی فضائی حملہ میں ایران کی القدس فورس کے جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک ہوگئے تھے،جس کے بعد ایرانی حکومت نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے بدلہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -