اتوار, مئی 17, 2026
اشتہار

وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، خطے میں امن کے لیے عزم کا اعادہ

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں خطے میں امن کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی، وزیراعظم نے مذاکرات میں ایرانی شرکت کا خیرمقدم کیا اور خطے میں امن کے لیے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی موجود تھے، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایرانی وفد سے ملاقات میں موجود تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے لیے مخلصانہ کوششیں اور ثالث کا کردار جاری رکھے گا۔

یہ پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ بامعنی نتائج کے حصول کے لیے پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی جس میں "اسلام آباد ٹاکس” اور علاقائی امن و سلامتی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی ملاقات میں شرکت کی تھی۔

ملاقات میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے تعمیری انداز میں مذاکرات کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے بات چیت خطےمیں پائیدار امن کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہوگی.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں