بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

آذربائیجان کے ائیرپورٹ پر ایرانی ڈرون حملہ، 2 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

باکو(5 مارچ 2026): ایران کی سرحد کے قریب واقع آذربائیجان کے علاقے نخچیوان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تین ایرانی ڈرونز نے مسافر ٹرمینل کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔

یورو نیوز  کے مطابق جمعرات کے روز ہونے والے اس حملے میں ایک ڈرون ایئرپورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ سے ٹکرایا جبکہ دوسرا ڈرون قریبی گاؤں ‘شکر آباد’ میں ایک اسکول کے پاس گرا۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم جمہوریہ ایران کی سرزمین سے کیے جانے والے ان ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جن کے نتیجے میں ایئرپورٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور دو شہری زخمی ہوئے۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایک ڈرون کو ایئرپورٹ کی طرف اڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دیگر مناظر میں مین ٹرمینل کو پہنچنے والے نقصان اور امدادی ٹیموں کو کارروائی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 ایک اور ویڈیو میں ڈرون کے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکہ اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے جاری بیان میں تہران سے اس واقعے کی کم سے کم وقت میں سرکاری وضاحت طلب کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ مستقبل میں ایسے حملوں کی تکرار نہ ہو۔ واضح رہے کہ نخچیوان کا علاقہ ایران اور آذربائیجان کی سرحد کے بالکل قریب واقع ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں