بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ٹرمپ اگر 80 کی دہائی کے پاپ سنگر ہوتے تو؟ ایرانی سفارت خانے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران :جنوبی افریقہ میں ایرانی سفارت خانے نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ‘AI’ ویڈیو شیئر کر دی، جس میں دکھایا گیا کہ ٹرمپ اگر 80 کی دہائی کے پاپ سنگر ہوتے تو کیسے ہوتے؟

تفصیلات کے مطاب ق جنوبی افریقہ میں قائم ایرانی سفارت خانے نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

اس ویڈیو میں ٹرمپ کو کسی سیاستدان کے بجائے 80 کی دہائی کے ایک پاپ اسٹار کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو مشہور انٹرنیٹ میم ‘رِکرولنگ’ کا سیاسی ورژن ہے، ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 80 کی دہائی کے فیشن کے مطابق لمبے سنہرے بالوں، رنگین چمکدار لباس اور کی بورڈ بجاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی ٹرمپ کو مشہورِ زمانہ گانے "Never Gonna Give You Up” کی دھن پر پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے، تاہم گانے کے بولوں میں آبنائے ہرمز اور ایران پر عائد پابندیوں کا ذکر کر کے اسے ایک طنزیہ اور مزاحیہ رنگ دیا گیا ہے۔

یرانی ایمبیسی کی جانب سے مزاح کا یہ انداز عالمی سیاست میں سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی سنجیدہ سیاسی پیغام کو طنز و مزاح کے پیرائے میں عالمی دنیا تک پہنچانا ہے

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں