تازہ ترین

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

ایران کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک، معاون پائلٹ زخمی

تہران: ایران کے جنوبی علاقے میں لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لڑاکا طیارہ ایف فائیو عراقی سرحد کے قریب صوبے خوزستان میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک اور معاون پائلٹ شدید زخمی ہوگیا۔

ایران نے ایف فائیو طیارے اسلامی انقلاب سے قبل 1979 میں امریکا سے خریدے تھے اور اس وقت تہران کے پاس 48 ایسے طیارے فعال ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے گزشتہ ہفتے مقامی طور پر تیار کردہ پہلے جنگی جہاز کی رونمائی کی تھی جو ایف فائیو کے ماڈل سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق چوتھی جنریشن کے کوسار طیارے کی رونمائی تہران میں قومی دفاعی صنعت کی نمائش کے دوران کی گئی تھی جس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی شرکت کی تھی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق کوسار طیارہ ایڈوانس ٹیکنالوجی اور ملٹی پرپز ریڈار سے لیس ہے جو کہ مکمل طور پر ایران میں تعمیر کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -