اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

ایرانی افواج کی جانب سے گولان کی پہاڑیوں پر میزائل حملے

اشتہار

حیرت انگیز

تفصیلات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی دفاعی فوج نے دعویٰ کی ہے کہ گذشتہ رات ایران کی سپاہ پاسداران کے اہلکاروں نے گولان کے پہاڑی سلسلے پر میزائل فائر کیے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ سپاہ پاسداران کے اہلکاروں نے اسرائیلی علاقے میں گذشتہ رات 20 میزائل فائر کیے ہیں، اسرائیل کی دفاعی فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچھ میزائلوں کو تباہ کردیا تھا تاہم حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے رواں ہفتتے کہا تھا کہ ایرانی افواج کے اہلکاروں گولان کی پہاڑیوں کے قریب مشکوک سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

اسرائیلی دفاعی فوج کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ایرانی افواج کی مذکورہ علاقے میں سپاہ پاسداران کی غیر معمولی آمد و رفت کو مدنظر رکھتے ہوئے کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے دفاعی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو بھی ایرانی خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے حملے کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی گذارش کردی گئی تھی۔

اسرائیلی دفاعی افواج کے ترجمان نے حالیہ واقعات کے پیش نظر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیل کے فوجیں سختی کے ساتھ موجودہ منظرنامے کے لیے تیار جو ایران نے گذشتہ روز پیش کیا‘۔

اسرائیلی افواج کے ترجمان جوناتھن کونریکس نے میڈیا کو بتایا کہ ’اسرائیلی افواج نے حملے کی جوابی کارروائی کی ہے، تاہم انہوں نے حملے تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا‘۔

دوسری جانب شام کے سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فجر کے قریب اسرائیل کی جانب سے جنوبی حمص کے علاقوں میں ایک درجن سے زائد میزائل داغے گئے ہیں جسے شامی افواج نے ناکارہ بنادیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق شام پر داغے گئے میزائلوں نے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا ہے جس میں فضائی دفاعی سسٹم اور اسلحے کے گودام شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی فضائی افواج نے شام کے شہر دمشق کے جنوبی علاقوں میں قائم شامی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے داغے میزائلوں میں قصویٰ شہر میں دو میزائلوں کو تباہ کردیا گیا تھا البتہ میزائل پھٹنے سے دو شہری جاں بحق ہوگئے۔

برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم سیرین آبزرویٹری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی میزائلوں نے ایرانی اسلحے کے گوداموں کو ہدف بنایا ہے جس میں 15 ایرانی جنگجو بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔

برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والوں میں آٹھ ایران کی طاقتور سپاہ پاسداران کے اہلکار جبکہ 7 جنگجوؤں کا تعلق دیگر ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروہوں سے ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2017 میں برطانوی خفیہ اداروں نے غیر ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا تھا کہ قصویٰ میں ایرانی افواج نے فوجی اڈا بنارکھا ہے جسے شامی افواج استعمال کررہی ہے۔

شامی شہر قصویٰ میں گذشتہ روز ہونے والے حملے کے رد عمل میں ایران نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے شام میں قائم کیے گئے فوجی اڈوں پر حملے کا انتقام ضرور لے گا۔

خیال رہے کہ ایران اور صیہونی ریاست اسرائیل کے درمیان کشیدگی اس وقت اضافہ ہوا جب اسرائیلی حکام نے الزام عائد کیا کہ شام کے پہاڑی سلسلے گولان میں ایران کی جانب سے غیر معمولی آمد و رفت کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گولان کی پہاڑیوں پر عرب اسرائیل جنگ کے بعد سے اسرائیل کا قبضہ ہے، جس کے باعث صیہونی افواج نے مذکورہ علاقے کو ریڈزون بنایا ہوا ہے اور وہاں بارودی سرنگیں بھی بچائی ہوئی ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں