منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان لرز اٹھیں گے: ایران

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا۔  

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صہیونی ریاست اپنے بدترین دور سے گزر رہی ہے، اسرائیل صرف امریکی سہارے پر کھڑا ہے۔

 ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک ہفتے کی جنگ نے بتا دیا کہ اسرائیل یہ جنگ نہیں جیت سکتا، اگر ہم نے جنگ میں حصہ لیا تو اسرائیل کے ایوان زلزلے سے لرز اٹھیں گے۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ ابھی بھی کئی صہیونی بستیاں القسام کی گرفت میں ہیں، اسرائیل نے اپنا راستہ نہ بدلا تو مزاحمتی تحریکیں خطے کا نقشہ بدل دیں گی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل کو الٹی میٹم دے دیا کہا کہ اسرائیل کیلئے آنے والے گھنٹوں میں صورتحال بہتر کرنے کا ایک موقع ہے، ایسا نہ ہوا تو مزاحمتی تحریکیں اپنی حکمت عملیوں کو بڑھادیں گی اور خطے کا نقشہ بدل دے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں