تازہ ترین

جام شورو انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، 6 افراد جاں بحق

کراچی : جام شورو انڈس ہائی وے پر ٹریفک...

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

ایرانی ہیکرز کی امریکی صدارتی انتخابی مہم کو نشانہ بنانے کی کوشش

تہران : مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے امریکی صدارتی انتخابی مہم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس میں کامیاب نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی صدارتی انتخابی مہم سے منسلک اہداف کو سائبر حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے، سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ گزشتہ تیس دنوں کے دوران ہیکرز نے دو ہزار سات سو سے زائد حملے کیے اور دو اکتالیس اکاؤنٹس ہیک کرنے کی کوشش کی۔

جن میں امریکی صدارتی مہم، موجودہ وسابق سرکاری اہلکار، صحافیوں ، میڈیا و معروف ایرانی تارکین وطن اور اور انتخابی مہم چلانے والی ٹیموں کے اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔

امریکی کمپنی نے الزام عاید کیا کہ ہیکروں کا تعلق ایران سے ہے، ہیکنگ کے حملے اگست اور ستمبر میں 30 دن تک جاری رہے۔ اس دوران صارفین کی 2700 سائٹس کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔

کمپنی نے تصدیق کی کہ چار ای میل ایڈریسز کو ہیک کیا گیا تھا، لیکن ان میں سے کوئی بھی انتخابی مہم کے ممبروں یا سرکاری عہدیداروں کی ای میل آئی ڈی شامل نہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کی اس کوشش کے پیچھے فاسفورس نامی ایک گروپ کا ہاتھ ہے تاہم تکنیکی طور پر یہ گروپ نا تجربہ کار تھے۔

محکمہ ہوم لینڈسائبر وانفرااسٹرکچر سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا ہے مائیکرو سافٹ کی رپورٹ سے آگاہ ہیں، ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

خیال رہے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران خود تہران اور واشنگٹن کے مابین سائبر جنگ کے بارے میں بات کر رہا ہے۔

اخبار نے امریکی عہدے داروں کے حوالے سے بتایا کہ صرف تین ماہ قبل ایران کے خلاف امریکی سائبر حملے اس وقت کامیاب ہوئے ،جب ٹرمپ جون میں روایتی میزائل حملے کو منسوخ کرنے کے بعد ایرانی فوج کے ذریعہ آئل ٹینکروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جانے والے کلیدی ڈیٹا بیس کو تباہ کیا گیا تھا۔

یہ سائبر حملے امریکی ڈرون پر ایرانی فائرنگ اور اسے مار گرانے کے رد عمل میں کیے گئے تھے۔

حال ہی میں ایران نے دعوی کیا تھا کہ امریکا اس کی تنصیبات پر سائبر حملے کر رہا ہے، ایران کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا یومیہ ایرانی کمپیوٹر سسٹم پر 50 ہزار سائبر حملے کرتا ہے تاہم ایرانی ماہرین انہیں ناکام بنا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -