بدھ, مئی 13, 2026
اشتہار

ایرانی عازمین کا پہلا قافلہ مکہ پہنچ گیا، پرتپاک خیرمقدم

اشتہار

حیرت انگیز

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں ایرانی عازمین حج کا پہلا قافلہ مکہ مکرمہ پہنچ گیا، پھولوں سے پرتپاک خیرمقدم کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکام نے ایرانی عازمین کی آمد سے چند گھنٹے قبل تیاری مکمل کر لی، تمام ضروری خدمات اور لاجسٹک فراہم کیں تاکہ مکہ میں قیام کے دوران عازمین کے آرام اور تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی عازمین کی ابتدائی پروازیں گزشتہ ہفتے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھیں۔

دنیا بھر سے عازمین حج کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوا تھا۔ مملکت نے اپنی تمام تر صلاحیتیں ان کی خدمات کیلیے وقف کی ہیں، تاکہ وہ مناسک حج آسانی سے ادا کر سکیں۔

ریاض میں ایرانی سفیر علی رضا عنایتی نے امید ظاہر کی کہ ایرانی عازمین آسانی سے مناسک ادا کریں گے اور بحفاظت وطن واپس جائیں گے۔ ایرانی سفارتخانہ ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور سعودی وزارت خاجہ کے ساتھ رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ اس سال تقریبا 30 ہزار ایرانی عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں