منگل, مئی 19, 2026
اشتہار

ایرانی صحافی کا پاکستانی عوام کے لیے جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : ایران کے ایک صحافی نے جنگ کے موقع پر پاکستانی عوام خصوصاً کشمیریوں اور اہلیان کراچی سے اظہار تشکر کیا ہے۔

ایران میں سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای شہید کے چہلم کے موقع پر اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امین سلیمی نامی صحافی نے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کیا۔

تہران سے سید حسن رضا کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام ہمارے اپنے ہیں، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ پاکستان کے لوگ ہیں بلکہ آپ میرے ہم وطن، میرے عزیز، میرے بھائی اور بہنیں ہیں۔

ایرانی صحافی نے پاکستانی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے خصوصاً کشمیریوں اور کراچی کے باسیوں کو ہم وطن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اور آپ کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں، یہ سرحدیں محض رسمی ہیں جیسے تہران کے لوگ میرے ہم شہری ہیں ویسے ہی آپ بھی ہمارے ہم وطن ہی ہیں۔

انہوں نے عالمی طاقتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ خدا کے فضل سے ہم سب مل کر مزاحمتی قوتوں کے ساتھ اس عالمی استعمار کا خاتمہ دیکھیں گے، جس نے برسوں سے ہمارے خطے کو نقصان پہنچایا اور وسائل لوٹے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صحافی نے پاکستانی عوام کی امدادی کاوشوں کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام کی جانب سے مالی اور سونے کے عطیات دینے پر شکریہ ادا کیا۔

امین سلیمی کا مزید کہنا تھا کہ وقت آنے پر موقع ملا تو ایران کے عوام آپ لوگوں کی محبت تعاون اور احسانات کا بدلہ ضرور چکائیں گے۔

تہران، سبز ہلالی پرچم اُٹھائے ایرانی خواتین کے پاکستان شکریہ کے نعرے، ویڈیو

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں