تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ٹرمپ کی جوہری معاہدے سے علیحدگی، ایرانی پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرآتش اور امریکی مردہ باد کے نعرے

تہران : امریکا کے ایران جوہری معاہدے سے الگ ہونے پر ایرانی ارکان اسمبلی نے پارلیمنٹ میں امریکی پرچم نذرآتش کردیا اور امریکا مردہ کے نعرے بھی لگائے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے نیوکلیئر ڈیل سے علیحدگی پر ایرانی ارکان اسمبلی نے پارلمینٹ میں شدید احتجاج کرتے ہوئے امریکی پرچم جلادیا اور  امریکا مردہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

ایرانی ارکان پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ میں مسائل سےنمٹنےکی صلاحیت نہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے اعلان پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، امریکا ایرانی جوہری معاہدے سے کبھی مخلص نہیں تھا، ٹرمپ نے وعدہ خلافی کی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مغربی ممالک کا جوہری معاہدہ یکطرفہ طور  پر ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حقیقت میں اس معاہدے کے تحت ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت مل گئی تھی، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہوگا، ایران ایک دہشت گرد ملک ہے، جو دنیا بھر میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔


مزید پڑھیں : امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان


امریکی صدر نے اپنے مخصوص اندازمیں ایران کودھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کے جوہری خطرے کو مکمل طورپر ختم کریں گے اوراس بارے میں اتحادیوں کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔

صدرٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدہ امریکا کے لئے باعث شرمندگی تھا۔

خیال رہے کہ ایران سے 2015 میں جرمنی،فرانس،برطانیہ اورامریکا نے جوہری معاہدہ کیا تھا، معاہدے پرچین اورروس نے بھی دستخط کئے تھے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -