مبصرین کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کے حملے روکنے اور سفارتی عمل کی بحالی کیلیے ہونے والے مذاکرات میں پوشیدہ جوہری مواد کی تلاش میں ایک طویل اور مشکل مرحلے کے امکان کو اپنے مؤقف کا حصہ بنا رہا ہے۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیفنس تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف وار (آئی ایس ڈبلیو) اور کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ (سی ٹی پی) نے ایران اسرائیل کشیدگی پر اپنے مشترکہ جائزہ میں کہا کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کمانڈر نے بتایا کہ تباہی سے بچانے کیلیے جوہری مواد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
آئی ایس ڈبلیو اور سی ٹی پی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے جوہری مواد کو چھپانا امریکا یا اسرائیل کیلیے مزید مشکل ہوگا کہ اس کو کیسے ختم کیا جائے۔
مبصرین کے اس بیان کا مقصد مغرب کو یہ تجویز کرنا ہے کہ ایران کے تمام جوہری مواد کو تباہ کرنے کیلیے پوشیدہ مواد کی ایک لمبی، چیلنجنگ اور لاحاصل تلاش کی ضرورت ہوگی اور اسی وجہ سے مغرب کو ایران کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے۔