تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ایرانی مسلح گروہوں کی وجہ سے حالات مزید پیچیدہ ہورہے ہیں، امریکی عہدیدار

بغداد : سینئر امریکی فوجی عہدیدار کی جانب سے انتباہ دیا گیا ہے کہ عراق میں مسلسل بگڑتے حالات فریقین کو ایسی کشیدگی کی طرف لے جارہے ہیں جس پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینئر امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کے لیے قائم کردہ اڈوں پر ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے حملے بڑھتے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں حالات مزید پیچیدہ ہو رے ہیں۔

امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ مسلسل بگڑتے حالات فریقین کو ایسی کشیدگی کی طرف لے جا رہے ہیں جس پر قابو پانا مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ امریکی عہدیدار کی طرف سے یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حالیہ دنوں میں بغداد میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملے کیے گئے ہیں۔

گذشتہ بدھ کے روز کیے گئے حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

امریکی عہدےدار نے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں سے داعش تنظیم کے جنگجوؤں کا مقابلہ کرنے کی اتحادیوں کی صلاحیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران پرامریکی اقتصادی پابندیوں کے باعث خطے میں امریکا اور ایران کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے، ان حملوں میں ایرانی حمایت یافتہ الحشد ملیشیا کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

امریکی عہدیدارنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم مشتعل حملوں کا سامنا کرنے کے عادی ہیں، ماضی میں عراق میں ہم پر بہت حملے ہوتے رہے، البتہ کچھ عرصے کے وقفے کے بعد اب راکٹ حملے صورت حال کو ایک بار پھر پیچیدہ بنا رہے ہیں، یہ صورت حال انتہائی پریشان کن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گراﺅنڈ پرجب بھی کوئی تبدیلی آئے گی تو شرپسند اشتعال پھیلانے کے لیے کچھ بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے قریب سمجھے جانے والے عراقی مسلح دھڑے ریڈ لائن کے قریب پہنچ رہے ہیں، اگر امریکا اور اس کے اتحادیوں نے فوج طاقت کے ساتھ جواب دیا تو اس کے نتائج کسی کے لیے قابل قبول نہیں ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -