جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی، سی این این

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو مذاکرات کیلئے پاکستان پہنچے گی۔

سی این این نے رپورٹ کیا کہ امریکا سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے مرحلے کے لیے ایرانی مذاکرات منگل کو پاکستان پہنچیں گے اور ایرانی مذاکراتی ٹیم پہلے مرحلے میں شامل ارکان پر ہی مشتمل ہو گی۔

سی این این کے مطابق معاملات ٹھیک رہے اور ٹرمپ پاکستان جانے پر راضی ہوئے تو ایرانی صدر بھی پاکستان جائیں گے دونوں صدور پاکستان گئے تو دونوں کا اجلاس ہو گا اور مشترکہ اعلامیے پر دستخط کریں گے۔

سی این این کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے باضابطہ طور پر وفد بھیجنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد ٹاکس کے دوسرے مرحلے کے لیے امریکا کی ایڈوانس ٹیم اسلام آباد پہنچ چکی ہے جب کہ وفد کی قیادت کون کرے گا اس کا اعلان نہیں ہوا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نائب صدر جےڈی وینس مذاکرات کیلئے پاکستان نہیں جائیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اے بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ اعلیٰ حکام کے مشورہ کے باوجود کہ وینس پاکستان نہیں جائیں گے۔

اے ایف پی کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس پاکستان میں ایران کے ساتھ نئے مذاکرات کے لیے امریکی وفد کی قیادت نہیں کریں گے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں