جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

’ایران سے غیرقانونی افغان باشندوں کی ملک بدری سے جرائم میں کمی‘

اشتہار

حیرت انگیز

عہدید ارایرانی وزارت داخلہ نادر یاراحمدی نے کہا ہے کہ افغان تارکین وطن کی ملک بدری سے جرائم میں 30فیصد کمی ہوئی ہے۔

اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ملک بدر افغان باشندوں کو واپسی کا خرچ خود ادا کرنا ہو گا افغان باشندوں کی واپسی پر 15لاکھ ریال فیس مقرر ہے۔

News image

رضاکارانہ ایران چھوڑنے والوں کو کم پابندیوں اور سفری انتظامات کی سہولت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک بدری کے بعد دوبارہ ایران آنیوالوں کو جرمانے اور عدالتی کارروائی کا سامنا ہو گا۔

ایران اور اسرائیل کے 12روزہ تنازع کے بعد افغان باشندوں کی بےدخلی میں تیزی آگئی ہے اور روزانہ اوسطاً 400 افغان باشندوں کو زبردستی یا رضاکارانہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ایران میں مجموعی طور پر 61لاکھ افغان موجود تھے جن کی بڑی تعداد کو ملک بدر کیا جا چکا ہے۔

6 لاکھ سے زائد افغان باشندے افغانستان منتقل کردیئے، محکمہ داخلہ

نادر یاراحمدی کا کہنا ہے کہ ایران میں اس وقت تقریباً 50 لاکھ افغان باشندے مقیم ہیں، غیرقانونی افغانوں کیخلاف مہم میں 16لاکھ افراد کو ملک بدر کیا جا چکا، ملک بدری کےبعدایران میں افغان باشندوں کی تعداد تقریباً 45لاکھ رہ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 سے 5لاکھ افغان باشندے غیرقانونی طور پر ایران میں داخل اور خارج ہوتے رہتے ہیں تاہم حالیہ مہینوں میں غیرقانونی افغان باشندوں کی دوبارہ ایران میں داخلےکی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں