تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایرانی عوام حکومت کیخلاف سڑکوں پر آگئی

ایران کے مغربی صوبے میں پانی کا بحران شدید ہونے کی وجہ سے شہریوں سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے صوبے کا پانی دیگر علاقوں میں فراہم کرنے پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے تیل سے مالامال جنوب مغربی علاقوں میں گزشتہ کئی روز سے پانی کا شدید بحران جاری ہے کیوں کہ گزشتہ پچاس برسوں کے دوران ایران کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

احتجاجی تحریک ایران کے مغربی صوبے چہار محل بختیاری میں جاری ہے جہاں شہریوں کو گورنر ہاؤس کی جانب مارچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایرانی شہریوں نے مارچ کے دوران نعرے لگائے کہ ‘چہار محل کا پانی دیگر علاقوں کو فراہم کرنا حرام ہے’۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے ملک میں پانی کی شدید قلت کے باعث پانی کی نعمت سے مالا مال صوبوں سے دیگر علاقوں میں پانی فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے جس پر عوام شدید غم و غصے کا اظہار کررہی ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل ایرانی صوبے اصفہان میں بھی شہریوں نے دریا کے خشک ہوجانے اور پانی بحران کے شدید ہونے پر مظاہرہ کیا تھا۔

گذشتہ ہفتے سینکڑوں کسانوں نے زیادنیہ کی زمینوں کے خشک ہونے کے خلاف ریلی بھی نکالی جو سنہ 2000 سے پانی کی کمی کا شکار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اس ماہ کے شروع میں صدر ابراہیم رئیسی نے پانی کے مسائل حل کرنے کا وعدہ کیا اور کہا کہ دریا کی بحالی کے لیے ایک کمیٹی بنائی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -