جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

متحد ہو کر سڑکوں پر نکلیں اور ملک کا دفاع کریں، ایرانی صدر کی عوام سے اپیل

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(8 مارچ 2026): ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایرانی عوام متحد ہو کر سڑکوں پر نکلیں اور ملک کا دفاع کریں۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے حالیہ بیان میں ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر سڑکوں پر نکلیں اور ملک کا دفاع کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے قبضے میں نہیں جانے دے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ دشمن قوتیں خطے کے ممالک کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران اپنے تمام ہمسایہ اور برادر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کا خواہاں ہے، تاہم اگر کسی دوسرے ملک کی سرزمین ایران پر حملے کے لیے استعمال ہوئی تو جواب دینا ہماری مجبوری ہوگی۔

صدر پزشکیان نے وضاحت کی کہ جوابی کارروائی کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ایران کے اس ملک کے ساتھ اختلافات ہیں، بلکہ ایران حملہ کرنے والوں کو پوری قوت کے ساتھ جواب دے گا۔

انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر سڑکوں پر نکلیں اور ملک کا دفاع کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے قبضے میں نہیں جانے دے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں