جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاک سعودیہ دفاعی معاہدے پر ایرانی صدر کا بڑا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے پر ایرانی صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اظہار خیال کیا ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران نے پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے، ایرانی صدرکی جانب سے پاک سعودی عرب دفاعی معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ دفاعی معاہدہ ایک جامع علاقائی سلامتی کے نظام کی شروعات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی وفد کو نیویارک میں خریداری سے روک دیا گیا

دوسری جانب ایرانی صدر پیزشکیان نے اسرائیلی "گریٹر اسرائیل” کے بیانیے پربھی شدید تنقید کی، انھوں نے کہا کہ اسرائیل نسل کشی، نسلی امتیاز اور ہمسایہ ممالک پر جارحیت کررہا ہے

مسعود پیزشکیان نے کہا کہ اسرائیل اب نارملائزیشن کے ذریعے سیکیورٹی نہیں چاہتا، اسرائیل اور اس کے حامی طاقت کے زور پر موجودگی مسلط کرتے ہیں، اسرائیل اور اس کے حامی اسے "امن بذریعہ طاقت” کہتے ہیں۔

ہم جارحیت اور پابندیوں کے باوجود بھی نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر کا جنرل اسمبلی سے خطاب

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں