ہفتہ, فروری 7, 2026
اشتہار

ایرانی صدر نے امریکا کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے مطالبات کو ناقابل قبول قرار دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ تہران تمام افزودہ یورینیم حوالے کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی بدلے میں صرف تین ماہ کی پابندیوں سے چھوٹ کی پیشکش ہے، ایسی شرط قابل قبول نہیں، افزودہ یورینیم نہیں حوالے نہیں کریں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ فرانس نے بھی پابندیوں میں ایک ماہ کی تاخیر کی پیشکش کی تھی، امریکا یورپ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ ہمارے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان بد اعتمادی کی دیوار انتہائی بلند ہے۔

مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہائی افزودہ یورینیم سے متعلق شفاف طریقہ اختیار کرنے کے لیے تیار ییں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ معاہدے سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

انٹرنیشنل ایٹمی ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کا یورینیم ذخیرہ 440 کلو گرام سے زائد ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں