ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ایران، امریکا کی دھمکیوں اور دباؤ میں نہیں آئے گا: حسن روحانی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا، ایران پر مختلف پابندیاں لگا کر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے لیکن ہم ان کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، جنگی حالات کا سامنا بھی کرنے کو تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے روسی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے ایران، امریکا کے سامنے نہیں جھکے گا، ایرانی عوام حکومت کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کے حالات کا بھرپور سامنا کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ 2015ء میں طے پانے والی جوہری ڈيل سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد عالمی طاقتوں کی جانب سے انہیں سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

- Advertisement -

نئی امریکی پابندیاں: عالمی کمپنیوں نے ایران سے واپسی کی تیاری شروع کردی


علاوہ ازیں گذشتہ روز امریکا کی جانب سے ایران پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جبکہ اسی تناظر میں روسی صدر نے آج انٹرویو دیا اور امریکا کی پالیسی پر شدید تنقید کی، تاہم واشنگٹن کی جانب سے مزید پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں۔

یاد ہے کہ گذشتہ دنوں وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ ہکابی سینڈرز نے کہا تھا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے کا ذمے دار ہے۔


ایران کا رویہ خطرناک ہے، دنیا اسے روکے، امریکا کی دہائی


امریکا نے یہ بھی کہا تھا کہ ایران کی ’آوارہ گردی‘ خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، اسے راہ رست پر لانے کے لیے دنیا تہران پر سخت دباؤ ڈالے، اگر ایران باز نہ آیا تو مزید پابندیاں لگائیں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں