ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان کے دورے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے آئندہ ہفتوں میں پاکستان کے دورے کا امکان ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان کے دورے کی تفصیلات جلد صدارتی دفتر سے جاری کی جائیں گی۔

ایران نے پاکستان میں حالیہ سیلاب پر عوام اور حکومت سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ پاک ایران تعلقات تاریخی، ثقافتی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہیں، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے خطے میں مضبوط تعاون کا ذریعہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایرانی صدر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی تھی۔

ایرانی صدر نے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ دونوں ممالک کے پاس تعاون بڑھانے کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے سفارتی تبادلے اور تعمیری مکالمے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو جنگ میں عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر شدید مذمت کی ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ وہ پہلی تھی جس نے ایران پر مسلط کی گئی جنگ کی مذمت میں قرارداد منظور کی اور ایران کے اپنے دفاع کے جائز حق کی حمایت کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں