جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

آرمی چیف نے ایرانی صدر سے ملاقات میں راکی مداخلت کا معاملہ اُٹھادیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق ملاقات میں خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور پاک ایران تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران بارڈر کی سکیورٹی اور رابطہ کاری کے امور بھی زیر غور آئے ۔

ملاقات میں ایرانی صدر حسن روحانی نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کی کامیابیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے ملاقات کے دوران پاکستان کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی اور پاکستان کے داخلی معاملات بالخصوص بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مداخلت کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں