تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ایرانی صدر کی عمران خان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئےکردار ادا کرنے کی درخواست

اسلام آباد : ایرانی صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان سے امریکی پابندیاں ہٹانے کے حوالے سے کردار ادا کرنے کی درخواست اور کرونا کے تناظر میں امدادکی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران صدر حسن روحانی نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ، ایرانی صدر کی جانب سے خط 14مارچ کو لکھا گیا، خط میں امریکی پابندیاں ہٹانے کیلئے کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن روحانی نے خط میں پاکستان سے کرونا کے تناظر میں امدادکی بھی اپیل کی ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے ایران کی جانب سے لکھے جانیوالے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ خط کا باغور جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان ایران پریکطرفہ پابندیوں کی مذمت کرتا رہا ہے۔

دوسری جانب پاکستان نےایران سے پابندیاں ختم کرانے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دیں اور کرونا وائرس کی وجہ سے ایران میں خراب صورتحال پرپابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران کی قیادت کی درخواست پرمثبت ردعمل کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کی طرف سےکوروناکاپھیلاؤروکنےکیلئےایران کی مدد بھی کی گئی جبکہ پاکستان کی جانب سے ایران کو امداد بھیجنے پر غور جاری ہے۔

مزید پڑھیں : کرونا وائرس، ایران میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے 16مارچ کو امریکی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ سے کہا تھا کہ ایران پر پابندیاں ختم کرے۔

یاد رہے وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے ایران پرعائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ایران وسائل کا استعمال کرکے لوگوں کی قیمتی جانیں بچاسکے۔

گزشتہ روز ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے نتیجے میں ہر 10 منٹ میں ایک شخص ہلاک ہورہا ہے اور ہر گھنٹے میں 50 افراد وائرس میں مبتلا ہورہے ہیں۔

ترجمان نے کہا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18407 ہوچکی ہے جبکہ 1284 افراد وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -