ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

چند مہینوں میں ہی پاکستان کو گیس کی فراہمی شروع کرسکتے ہیں: ایرانی صدر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ایران گیس پائپ لائن پراپنے حصے کا کام مکمل کرچکا ہے اوراس پر پہلے ہی کافی تاخیر ہوچکی ہے، انہوں نےکہا کہ ایران چند مہینوں مین ہی پڑوسی ممالک کو گیس سپلائی شروع کرسکتا ہے۔

اسلام آباد میں دوروزہ دورہ پاکستان کے دوران صحافیوں سےخطاب کیا، ایرانی صدرنے اپنے دورے کے دوران پاکستان میں بجلی بحران پرقابو پانے کے لیے ایران سے بجلی کی سپلائی میں اضافے، دو طرفہ تجارت اور پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل پرگفتگو کی گئی ہے۔

سات ارب ڈالر مالیت کا یہ منصوبہ 1990 سے تکمیل کے مراحل کا منتظر ہے جس کے ذریعے ایران کی جنوبی پارس گیس فیلڈ سے پاکستان اوربھارت کوگیس کی سپلائی کی جانی ہے۔

بھارت نے 2009 میں سیکیورٹی کو جواز بناتے ہوئے اس منصوبے سے علیحدگی اختیارکرکے امریکہ کےساتھ نیوکلئیر انرجی کا معاہدہ کرلیا تھا۔

اس موقع پرایرانی صدرکا کہنا ہے کہ جب بھی ایران اورپاکستان ایک دوسرےکے قریب ہوتے ہیں، افواہیں گردش کرنے لگتی ہیں۔

ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ گوادراورچاہ بہارپورٹ کے درمیان معاشی راہداری بنانے کے لیے تیارہیں۔

حسن روحانی نے کہا کہ سعودی عرب سے کشیدگی میں پاکستان سمیت دوسرے ممالک نے مصالحانہ کردارادا کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھی پاکستان کاکردار قابل تعریف ہے۔

ایرانی صدر 25 مارچ 2016 کو دوروزہ دورے پر پاکستان تزشریف لائے آئے تھے اوران کے ہمراہ اہم ایرانی شخصیات موجود تھیں۔ دورے کے دوران ایرانی وفد نے وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف راحیل شریف سمیت پاکستان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں۔ ایرانی صدر نے پاکستان میں بزنس فورم سے بھی خطاب کیا اوردوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کا عندیہ دیا۔

دورے کے اختتام پرایرانی صدر حسن روحانی کی وطن واپسی کے موقع پروزیراعظم نوازشریف نے انہیں الوداع کہا اورپاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں