تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےعلاقائی امن اور جنگ بندی کے لیے شرائط پیش کر دیں، جس میں ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا ،معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان اور روس کے سربراہانِ مملکت سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے ایران کے پختہ عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر جاری اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے خطے میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی شرائط بھی واضح کی ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ خطے میں جنگ کی آگ صیہونی حکومت (اسرائیل) اور امریکہ کی طرف سے بھڑکائی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس جنگ کو جنگ کو ختم کرنے کا واحد راستہ ایران کے جائز حقوق کو تسلیم کرنا ہے جبکہ ایران پر ہونے والے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی اور مستقبل کی جارحیت کے خلاف مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں ہیں۔
دوسری جانب ایرانی صدر نے عمان کے سلطان سے بھی رابطہ کیا اور صلالہ بندرگاہ پر ہونے والے حملے کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور روس جیسے اہم علاقائی ممالک کے ساتھ ایرانی صدر کے رابطے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ تہران ایک وسیع تر علاقائی اتحاد کے ذریعے سیکیورٹی کی ضمانتیں حاصل کرنا چاہتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


