تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سزائے موت کا قیدی رہائی کی خبر سن کر خوشی سے چل بسا

ایران میں سزائے موت کا قیدی رہائی کی خبر سن کر خوشی سے چل بسا، وہ 18 سال سے سزا کاٹ رہا تھا۔

بندر عباس کا 55 سالہ اکبر 18 سال سے پھانسی گھاٹ میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہا۔ رہائی ملنے کی خوشی برداشت نہ کرسکا اور دل کا دورہ پڑنے پر چل بسا۔

اکبر نے عدالت میں رحم کی اپیل دائر کر رکھی تھی۔ بار بار مسترد کرنے کے بعد مقتول کے لواحقین نے بالآخر منظور کرلی جس پر عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

عالمی خبر رسان ایجنسی کے مطابق مسلسل 18 سال سے غیر یقینی صورت حال کے شکار قیدی کو جب رہائی کی خوشخبری ملی تو اسے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا اور فرط جذبات سے زار و قطار رونے لگا۔

اسی دوران قیدی کے سینے میں شدید تکلیف ہوئی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

Comments

- Advertisement -