ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

ایرانی پاسداران انقلاب کا خطے میں امریکی اڈوں پر بھرپور حملوں کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی پاسداران انقلاب نے خطے میں امریکی اڈوں پر بھرپور حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے بیان میں کہا کہ جنگ برسوں بھی جاری رہی تو ہمارے میزائل دشمن پر برستے رہیں گے، بحرین کے الصخیر ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون شیڈز کو تباہ کیا گیا ہے۔

سلمان پورٹ پر امریکی بحری جہازوں کو بھی بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے جب کہ کویت کے عارفجان اڈے پر امریکی اسپیشل فورسز کے مرکز کو مکمل تباہ کر دیا گیا۔

بحرین میں خطرے کے الارم ، شہریوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل

پاسداران انقلاب نے کہا کہ امریکی صدر کے دعوؤں کے برعکس ہمارے پاس میزائل اور ڈرون کا وافر ذخیرہ ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں یہ حالیہ کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب رواں سال فروری میں امریکہ اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے خلاف فوجی جارحیت کا آغاز کیا اور جواب میں تہران نے خلیجی ممالک میں موجود امریکی فوجی اثاثوں اور اڈوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔

امریکیوں کو مارنے کے رد عمل میں ٹرمپ کی ہدایت پر نویں رات ایران پر شدید حملہ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں