پیر, جون 8, 2026
اشتہار

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت ! خریداروں کے لیے بڑی خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کا 1 کروڑ کا بنڈل 8,000 سے 10,000 روپے تک پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی کا تسلسل برقرار ہے، آج 11 مئی 2026 کو کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق 1 کروڑ (10 ملین) ایرانی ریال کا بنڈل 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قدر انتہائی کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یہ اپنی اصل قیمت سے تین سے چار گنا زائد پریمیئم پر فروخت ہو رہا ہے۔

پاکستانی اوپن مارکیٹ میں 1 کروڑ ریال ≈ 8,000 تا 10,000 روپے جبکہ انٹرنیشنل آفیشل ریٹ کے تحت 1 کروڑ ریال ≈ صرف 2,125 روپے ہے۔

کرنسی ماہرین کے مطابق اس طلب کے پیچھے دو وجوہات ہیں ، ایک مقامی سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ سفارتی مذاکرات اور پابندیوں میں ممکنہ نرمی سے ریال کی قدر بڑھے گی، جس سے وہ بڑا منافع کما سکیں گے۔

دوسرا بلوچستان کے راستے ہونے والی غیر رسمی تجارت، خاص طور پر پیٹرولیم مصنوعات اور اشیائے خوردونوش کی لین دین کے لیے ریال کی نقد ضرورت اس کی قیمت کو سہارا دے رہی ہے۔

معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ریال کی قیمتوں میں یہ اضافہ خالصتاً مقامی طلب اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہے۔ عالمی سطح پر کرنسی میں اتار چڑھاؤ اور سیاسی حالات میں اچانک تبدیلی چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے بڑے نقصان کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں