پیر, مئی 18, 2026
اشتہار

ایران سے پاکستان اربوں ایرانی ریال اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (14 اپریل 2026): اربوں ایرانی ریال اسمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنا کر گینگ کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کیماڑی ملک سنگھار نے اپنے بیان میں بتایا کہ 29 ارب 69 کروڑ ایرانی ریال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی گئی، خواتین سمیت بین الصوبائی گروہ کے 9 ارکان گرفتار کیے گئے۔

ملک سنگھار نے بتایا کہ ملزمان دو گاڑیوں کے ٹائروں میں رقم چھپا کر کراچی لا رہے تھے، کرنسی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ چند سالوں کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں‌ ایران کے ریال کی قدر بڑھ گئی

ایس ایس پی کیماڑی نے مزید بتایا کہ گروہ نے مہارت سے گاڑی کے ٹائروں میں کرنسی کے بنڈل چھپا رکھے تھے، اسمگلنگ میں ملوث تمام ملزمان کو مزید تفتیش کیلیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار گروہ ایرانی کرنسی بلوچستان کے راستے کراچی لے کر پہنچا تھا، ایران سے اسمگل شدہ کرنسی مختلف راستوں سے کراچی لائی گئی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں