جمعرات, مئی 14, 2026
اشتہار

آپ کا شکریہ، آپ نے روشنی دکھائی”، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف کا پوپ لیو کو خراجِ تحسین

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوپ آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ روشنی دکھائی۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو ان کے جرات مندانہ موقف پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں باقر قالیباف نے پوپ لیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "پوپ آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ روشنی دکھائی”۔

ایرانی اسپیکر نے لکھا کہ پوپ لیو کی جانب سے کسی خوف کے بغیر اپنے موقف پر قائم رہنے کے عمل کی بھرپور تکریم کرتے ہیں۔

انہوں نے پوپ کے اس جملے کہ "مجھے خوف نہیں” کو ایک ایسا نعرہ قرار دیا، جو ان لوگوں کے راستے کو روشن کرتا ہے جو بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے سے انکار کرتے ہیں۔

باقر قالیباف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ پوپ کے الفاظ کی بازگشت اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے کیے جانے والے مبینہ جنگی جرائم کی مذمت کے ساتھ سنائی دیتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوپ کی قیادت اس وقت دنیا بھر کے کروڑوں افراد کو متاثر کر رہی ہے جو انصاف اور انسانیت کے علمبردار ہیں۔

ایرانی اسپیکر نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس طرح کی طاقتور آوازیں عالمی سطح پر جاری مظالم کو رکوانے اور حق کی جیت میں اہم سنگِ میل ثابت ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں