منگل, ستمبر 8, 2026
اشتہار

ایرانی سپریم لیڈر نے 6 ٹاپ ملٹری کمانڈرز تعینات کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج میں 6 اہم تقرریاں کردیں ، جس میں میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے مسلح افواج کے اہم عہدوں پر 6 اعلیٰ فوجی افسران کی تقرریوں کے احکامات جاری کردیئے۔

ایرانی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ میجر جنرل علی عبداللہی کو مسلح افواج کا چیف آف اسٹاف مقرر کردیا گیا، جبکہ بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری کو ڈپٹی چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل احمد واحدی کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاسداران انقلاب کا کمانڈر ان چیف مقرر کردیا گیا، جبکہ میجر جنرل مصطفیٰ ایزدی کو پاسداران انقلاب کا ڈپٹی کمانڈر ان چیف مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح ریئر ایڈمرل علی اعظمی کو پاسداران انقلاب کی بحریہ کا کمانڈر اور حسین طائب کو بسیج فورسز کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔

دوسری جانب سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے محمد باقر ذوالقدر کو اپنا سیاسی مشیر اور ڈاکٹر محسن رضائی کو سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی نئی تصویر بھی جاری کردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں