جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا منظر عام پر آنے کے بعد اہم بیان سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(یکم فروری 2026): ایران کے سپریم کمانڈر ایت آللہ خامنہ ای نے امریکا کو خبردار کر دیا۔

ایران کے سپریم کمانڈر ایت آللہ خامنہ ای نے مجلس خبردگان سے خطاب میں کہا کہ امریکی جانتے ہیں اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ علاقائی جنگ میں تبدیل ہوجائے گی۔

خامنہ ای کا کہنا تھا ہم جنگ شروع نہیں کریں گے اور نہ ہی ہم کسی ملک پر حملہ کرنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی قوم ہر اس شخص کو سخت ضرب لگائے گی جو ہم پر حملہ آور ہو یا ہمیں ہراساں کرے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای منظر عام پر آگئے

انہوں نے ایران میں مظاہروں کو بغاوت قرار دیتے ہوئے کہا اس بغاوت کو دبا دیا گیا ہے، خامنہ ای نے مزید کہا ایران کی تیل، گیس، معدنی دولت اور تزویراتی محل وقوع اسے غیر ملکی طاقتوں کا ہدف بناتا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ ایک زمانے میں امریکا نے دہائیوں تک ایران کے وسائل، سیاست اورسلامتی کو کنٹرول کیا لیکن بعد میں اس کا اثرورسوخ منقطع کردیا گیا، امریکا پہلوی دور واپس لانا چاہتا ہے لیکن ایرانی عوام رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں