ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایرانی سپریم لیڈر کی خاتم ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر سے ملاقات، دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای نے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی کو دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کردیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سید مجتبیٰ خامنہ ای سے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی دفاعی صورتحال اور سیکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

میجر جنرل عبداللہی نے سپریم لیڈر کو فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی اور انہوں نے یقین دلایا کہ ایرانی افواج دشمن کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

کمانڈر نے واضح کیا کہ دشمن کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی غلطی کا بھرپور طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے عہد کیا کہ ایرانی افواج اپنی آخری سانس تک ملک اور قومی مفادات کا دفاع کریں گی اور جارحیت کرنے والے دشمن کو پشیمان کر دیں گی۔

رہبرِ اعلیٰ سید مجتبیٰ خامنہ ای نے جنگی محاذوں پر حاصل ہونے والی فتوحات، فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے حوالے سے کمانڈر کو اہم ہدایات بھی جاری کیں۔

یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب خطے کی صورتحال کشیدہ ہے، اور اس بریفنگ کا مقصد دشمن کو یہ پیغام دینا ہے کہ ایران کا دفاعی نظام کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر مستعد ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں