تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

ایرانی ویڈیو میں امریکی صدر ٹرمپ کو ہلاک کرنے کے منصوبے کا انکشاف

تہران: ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہلاک کرنے کا پورا منظر پیش کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے عراق کے شہر بغداد میں فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ڈرون حملے میں قتل کیے جانے کے بعد ایران میں رد عمل میں ایک ایسی ویڈیو بنائی گئی ہے جو پروپیگنڈے پر مبنی ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانی نوجوان واشنگٹن میں پینٹاگون کی عمارت اور وائٹ ہاؤس پر حملہ آور ہوتے ہیں، اور گوریلا اسٹرائیک کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کو بھی انتقاماً ہلاک کر دیا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو پاسداران انقلاب فورس سے وابستہ ایک چینل نے تیار کیا ہے، جس ٹیلی گرام پر اسے تیار کیا گیا ہے وہ ایران میں پیغام رسانی کی سب سے مقبول ایپ ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، ویڈیو میں حملے سے قبل ایرانی کمانڈر کی ہلاکت کے انتقام کے سلسلے میں منصوبہ بندی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو کے مطابق گروپ کے ارکان طے کرتے ہیں کہ واشنگٹن پر حملہ کر کے امریکی صدر کو قتل کر دیا جائے۔ ویڈیو میں وائٹ ہاؤس پر جس طرح حملہ کرتے دکھایا گیا ہے وہ ایک ہالی ووڈ فلم کے سین سے مشابہ ہے جس میں حملہ آور وائٹ ہاؤس پر حملہ کرتے ہیں اور امریکی صدر کو یرغمال بنا لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو ایک عرب نیوز ویب سائٹ نے 11 جنوری کو جب کہ برطانوی ویب سائٹ نے 14 جنوری کو پوسٹ کی تھی، ایران اس سے قبل بھی امریکا پر حملے پر مبنی پروپیگنڈا ویڈیوز جاری کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا نے حال ہی میں بغداد میں میزائل مار کر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کو ہلاک کر دیا تھا، جس کے بعد ایران کی جانب سے بھی بغداد میں موجود امریکی اڈوں پر متعدد بار میزائل حملے کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -