تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

دہائیوں بعد ایران میں خواتین کیلیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے

ایران میں دہائیوں بعد خواتین شائقین کے لیے فٹبال اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیے گئے۔

ایرانی وزیر داخلہ احمد واحدی نے تصدیق کی کہ خواتین شائقین Iran pro league اور TeamMelli کے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں آسکتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران کے آزادی اسٹیڈیم جیسے اسٹیڈیم خواتین شائقین کے لیے اپنے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہیں اور اس سلسلے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

Image

بین الاقوامی اداروں کے دباؤ کے بعد ایرانی خواتین کی ایک محدود تعداد کو پہلی بار تہران کے ایک اسٹیڈیم میں لیگ فٹ بال میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

جمعرات کو ایرانی دارالحکومت کے آزادی اسٹیڈیم کی ویڈیوز اور تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ سیکڑوں خواتین اپنی
ٹیموں کے رنگوں میں سجی ہوئی ہیں اور جھنڈے اٹھائے ہوئے ہیں۔

Image

ان خواتین کو مردوں سے الگ دروازے سے اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی۔

بین الاقوامی فٹ بال کی گورننگ باڈی فیفا اور اس کے ایشیائی ہم منصب، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے اس ماہ کے شروع میں ایک مشترکہ خط میں ایرانی حکام سے خواتین کو لیگ میچوں میں شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments