تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ایران کی خاتون ایتھیلیٹ پہلا اولمپکس میڈل جیت گئی

ریو ڈی جنیریو: ایران سے تعلق رکھنے والی کیمیاعلی زادہ ریو اولمپکس میں تائی کوانڈو میں کانسی کا تمغہ جیت کراولمپک میڈل جیتنے والی پہلی ایرانی خاتون بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایران کی اٹھارہ سالہ حجاب پوش اتھیلیٹ نے ۵۷ کلو گرام کیٹیگری میں سویڈن کی نکیتا کو 5-1 سے شاندار شکست دی۔

اس موقع پر ایرانی اتھیلیٹ علی زادہ کا کہنا تھا کہ یہ پہلا میڈل ایران کی تمام لڑکیوں کے لیے خوشی کا موقع ہے اور مجھے امید ہے کہ آئندہ ایرانی خواتین سونے کا تمغہ جیت کرلائیں گی۔

دنیا کی پہلی باحجاب خاتون ویٹ لفٹر

انہوں نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے والدین اور کوچ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’’ والدین اور کوچ نے میری بھرپور پشت پناہی کی جس کی وجہ سے تمغہ جیتنا ممکن ہوسکا‘‘۔

کیمیا علی زادہ دو سال قبل یوتھ اولمپک بھی جیت چکی ہیں اور اور گزشتہ سال تائی کوانڈو کی ورلڈ چیمپئن شپ میں انہوں نے برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 2012 کی اولمپک چیمپئن جیڈ جونز کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ 1979 کے ایرانی انقلاب کے بعد ایران کے اولمپک دستے میں خواتین کی تعداد انتہائی محدود ہوتی ہے تاہم اب صورتحال تبدیل ہورہی ہے۔

ایران کی جانب سے تیر انداز لدا فریمان وہ پہلی خاتون ایتھیلیٹ تھیں جنہیں 1992 میں بارسلونا میں ہونے والے گیمز میں شرکت کی اجازت ملی تھی تاہم مخصوص لباس کی پابندی آج بھی ایرانی خواتین ایتھیلیٹس کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں