جمعہ, جولائی 17, 2026
اشتہار

رهبر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ اور تدفین 10 محرم الحرام کے بعد ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران : دفترِ رہبرِ انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ رهبر شہید آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ اور تدفین 10محرم الحرام کے بعد ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق دفترِ رہبرِ انقلاب اسلامی نے سوشل میڈیا پر آیت اللہ خامنہ ای کی تجہیز و تکفین اور تدفین سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں اور افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلنے والی غیر مصدقہ اطلاعات ملک کے اندر اور بیرونِ ملک مختلف حلقوں میں شدید ابہام کا سبب بن رہی ہیں، لہٰذا عوام صرف سرکاری ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر اعتماد کریں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور دنیا بھر میں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور عزاداری کی تقریبات کی اہمیت کے پیش نظر رہبرِ شہید کی نمازِ جنازہ اور تدفین 10 محرم الحرام کے بعد انجام دی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نمازِ جنازہ اور تدفین کی حتمی تاریخ کا اعلان مناسب وقت پر باضابطہ طور پر کیا جائے گا۔

دفترِ رہبرِ انقلاب اسلامی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں سے گریز کریں اور سرکاری اعلانات کا انتظار کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں