ایرانی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی کا اہم بیان سامنے آگیا۔
ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکی میڈیا کا متن امریکیوں کی خواہش کی فہرست ہے امریکا ناکام جنگ سے وہ حاصل نہیں کر سکتا جو کرنا چاہتا ہے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ امریکا براہ راست مذاکرات میں بھی مطالبات منوانے میں ناکام رہا ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اور وہ تیار ہے، دشمن ہتھیار نہیں ڈالتے اور اتحادیوں سے مل کر شرارت کریں گے تو سخت جواب ملے گا۔
ڈاکٹر محمد مخبر
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر ڈاکٹر محمد مخبر نے ایک بیان میں ایران کو نیا سپر پاور قرار دے دیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم رئیسی کی موت کے بعد ایران کے قائم مقام صدر رہنے والے اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد مخبر کا کہنا ہے کہ ایران ایک نئی سپر پاور ہے جو امریکا کے سامنے کھڑی ہے۔
انھوں نے کہا آبنائے ہرمز بند ہے اور یہ ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گا، ٹرمپ کا یہ مطالبہ بے بنیاد ہے کہ ایران میزائل طاقت کو محدود کرے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


