ایران نے کویت کی الادیری ایئربیس پر ڈرون اور کروز میزائل سے حملے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کویت میں الادیری ہیلی کاپٹر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں بیس کے فیول ٹیکنس اور امریکی ہہلی کاپٹرز پمپس تباہ ہوگئے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ لاجسٹک اور سپورٹ تنصیبات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یہ پڑھیں: ایران کے ریفائنریز پر ڈرون حملے، بحرین نے معاہدے معطل کر دیے
ادھر ترکیہ نے ایران سے فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، ترک وزارت دفاع کے مطابق نیٹو کے فضائی دفاعی نظام نے میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل کو مشرقی بحریرہ روم میں تباہ کیا گیا جس کا ملبہ غازی انتیپ میں گرا ہے، میزائل کا ملبہ گرنے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


