جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

امریکی صدراپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں، آیت اللہ خامنہ ای

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (9 جنوری 2026): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے عوام سے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدراپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں، دوسرے ممالک میں مداخلت نہ کریں۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن ایران تخریب کاروں کے سامنے نہیں جھکے گا۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ Iran کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایران میں مہنگائی اور کرنسی بحران کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے باعث انٹرنیٹ بلیک آؤٹ جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کیلئے دھچکا، سینیٹ مخالف قرارداد منظور

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق احتجاج کے باعث دارالحکومت کی کئی سڑکیں بند تھیں، مشتعل مظاہرین نے اصفہان میں سرکاری نشریاتی ادارے کی عمارت اور گورگان میں گورنر کا دفتر بھی نذرآتش کردیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں