The news is by your side.

Advertisement

نئے ایرانی سفیر ہنر دوست کی سرتاج عزیز سے ملاقات

اسلام آباد : ایران کے نئے سفیر مہدی ہنر دوست کی وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجی امور سرتاج عزیز سے ملاقات ہوئی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سرتاج عزیز نے ایران کے نئے سفیر برائے پاکستان منتخب ہونے پر مہدی  ہنر دوست کو مباکباد دی انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے سفیر کا دور کامیابی سے پورا ہوگا اس میں پیشہ وارانہ اور ذاتی تعلقات میں مزید بہتری آئی گی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ پاک ایران دو طرفہ تعلقات میں مثبت شراکت بنانے خاص طور پر اقتصادی تعاون بڑھانے اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہیں۔

ملاقات کے دوران ایرانی سفیر نے سرتاج عزیز کو ایرانی وزیر خارجہ جاوید زریف کی جانب سے دیا گیا خیر سہگالی کا پیغام بھی دیا ۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں