منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

جواد ظریف پر پابندی امریکا کی بچگانہ حرکت ہے، ایرانی صدرحسن روحانی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جوادظریف پرپابندی امریکا کی بچگانہ حرکت ہے، دشمن اتناپریشان ہےکہ ڈھنگ سےسوچ بھی نہیں سکتا، امریکاایران کو ملے جلے اشارے دے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف پر پابندی کو امریکا کی بچگانہ حرکت قرار دیتے ہوئے کہا امریکاپیشگی شرائط کے بغیربات چاہتا ہے اور پابندی بھی لگارہاہے۔

حسن روحانی کا کہنا تھا دشمن اتنا پریشان ہے کہ ڈھنگ سےسوچ بھی نہیں سکتا، امریکا ایران کو ملے جلے اشارے دے رہا ہے۔

یاد رہے امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے ان کے اثاثے بھی منجمد کردیے جبکہ جوادظریف کے غیرملکی دوروں میں کمی پربھی غور کررہا ہے۔

مزید پڑھیں : امریکا نے ایرانی وزیرخارجہ پر پابندیاں عائد کردیں

ایرانی وزیرخارجہ نے امریکی پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مجھ پر اور اہلخانہ پر پابندیوں سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، میری ایران کے علاوہ کہیں کوئی جائیداد نہیں ہے، میری ایران کے علاوہ نہ کہیں دلچسپی ہے اور نہ جائیداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے ’ہدف‘ بنانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا میں ایران کا اہم ترجمان ہوں۔ کیا سچ اتنا تکلیف دہ ہوتا ہے؟ اور تنزیہ انداز میں کہا کہ ’مجھے امریکی ایجنڈے کے لیے اتنا بڑا خطرہ سمجھنے کا شکریہ’ ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں