اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ایران کی طاقت ہزاروں سال قدیم تہذیب میں ہے، جس سے حملہ آوروں کو ہمیشہ پچھتانا پڑا، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کی طاقت ہزاروں سال قدیم تہذیب میں ہے، حملہ آوروں کو ہمیشہ پچھتانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی اصل طاقت اس کا جغرافیہ نہیں بلکہ اس کی ہزاروں سال پرانی تہذیب اور عوام کا جذبہِ حب الوطنی ہے، جس نے ہر دور میں حملہ آوروں کو شکست اور پچھتاوے سے دوچار کیا ہے۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پر ایک معذور ایرانی سپاہی کی تصویر شیئر کی، جس نے عوامی جذبات کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

تصویر کے ساتھ لکھے گئے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ یہ وہ بہادر سپاہی ہے جس نے اپنے نوزائیدہ بچے کو گلے لگانے سے پہلے مادرِ وطن کے دفاع کی خاطر اپنے دونوں ہاتھ قربان کر دیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایرانیوں کے لیے وطن صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ ایک عظیم اور قدیم وراثت ہے جس کا تحفظ وہ اپنی جان سے بڑھ کر کرتے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں ایران کی تاریخی بقا پر زور دیتے ہوئے کہا ایران تاریخ کے ہر کڑے موڑ اور ہر حملے کے سامنے اسی طرح مضبوطی سے قائم رہا ہے، ماضی کی طرح ایران کا مستقبل بھی فخر اور سربلندی سے عبارت رہے گا، ایرانی تہذیب نے ہمیشہ بیرونی طاقتوں کو ان کی جارحیت پر پچھتانے پر مجبور کیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں