تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

عراق میں فائرنگ، مزید تین مظاہرین جاں بحق، تعداد 300 سے تجاوز کر گئی

بغداد: عراق کے دارالحکومت میں آنسو گیس کا شیل پھٹنے سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق عراق کے شہر بغداد میں حکومت مخالف مظاہرے کا آغاز اکتوبر میں‌ہوا جس کے بعد سے مظاہروں میں شدت آتی جارہی ہے، بغداد میں 14 نومبر کو پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے جبکہ فائرنگ اور لاٹھی چارج بھی کیا جس کے نتیجے میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی جانب سے فائر کردہ شیل پھٹنے سے تین مظاہرین جاں بحق ہوئے۔

یاد رہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں یکم اکتوبر سے حکومت مخالف مظاہروں کا آغاز ہوا جو ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جارہے ہیں، مظاہرین نے حکومت پر کرپشن کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں: عراق مظاہرے: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 13 مظاہرین جاں بحق، تعداد 260 ہوگئی

گزشتہ دنوں عراقی صدر نے اپنے سرکاری خطاب میں ملک بھر میں نئے انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم عادل عبدالمحمدی مشروط طور پر عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ عراق میں ہونے والے مظاہروں میں پرتشدد واقعات پیش آئے جس کے نتیجے اب تک جاں بحق ہونے والے مظاہرین کی تعداد 300 سے تجاوز کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -